اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانڈیفالٹ کرتے پاکستان کی اب مشرق سے مغرب تک عزت ہے، عطاء...

ڈیفالٹ کرتے پاکستان کی اب مشرق سے مغرب تک عزت ہے، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں، وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد اڑان پاکستان شروع ہوگئی۔

نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا، اب مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں، ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی انا کی خاطر خراب کئے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا ،ان کے دورہ امریکہ کے بعد اڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اب مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!