اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، چھونگ چھنگ بلدیہ سے ہانگ کانگ کے لیے مال بردار ریل...

چین، چھونگ چھنگ بلدیہ سے ہانگ کانگ کے لیے مال بردار ریل سروس کا آغاز

چھونگ چھنگ: چین کے جنوب مغربی علاقے چھونگ چھنگ  بلدیہ  سے ہانگ کانگ کے لیے چھونگ چھنگ-شینزن-ہانگ کانگ مال بردار ریل  سروس کا آغاز  کردیا گیا ہے جبکہ یہ ریل  شینزن کی یان تیان بندرگاہ پربھی رکے گی۔

ہانگ کانگ میں کار کے پرزوں اور الیکٹرانک مصنوعات پر مشتمل کارگو کو یورپ، جاپان اور جنوب مشرقی ایشیا جانے والی بین الاقوامی مال بردار ریل گاڑیوں پر لادا جائے  گا۔

شینزن  ٹرانسپورٹیشن اتھارٹیزکے ایک عہدیدار سو من کے مطابق چھونگ چھنگ-شینزن-ہانگ کانگ  ریل سروس کا آغاز چھونگ چھنگ میں تیار کردہ مصنوعات کے لئے زیادہ موثر اور کم خرچ سمندری راستہ فراہم کرے گا اور چھنگ دو-چھونگ چھنگ خطے سے سامان کے لئے ایک نیا سمندری آوٹ لیٹ تخلیق کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مال بردار ٹرین نے چھنگ دو-چھونگ چھنگ اقتصادی سرکل اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے درمیان ایک نیا لنک بھی تشکیل دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!