پیر, مارچ 24, 2025
انٹرنیشنلکنفوشس انسٹی ٹیوٹ چین اور ازبکستان کے درمیان ایک مضبوط ثقافتی پل...

کنفوشس انسٹی ٹیوٹ چین اور ازبکستان کے درمیان ایک مضبوط ثقافتی پل ہے

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے دلفریب نظارے۔(شِنہوا)

تاشقند(شِنہوا) تاشقند سٹیٹ یونیورسٹی آف اورئینٹل سٹڈیز کی حدود میں چین اور ازبکستان کو جوڑنے والا ایک منفرد ’’ثقافتی پل‘‘ کنفوشس انسٹی ٹیوٹ موجود ہے۔

انسٹی ٹیوٹ 20 سال سے زائد عرصے سے فعال ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی مضبوط بنانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر گاؤ ہانگ ژین نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نہ صرف چینی زبان سکھاتا ہے بلکہ چینی ثقافت کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں بچے اور بڑے دونوں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔کورسز چینی زبان کے ساتھ ساتھ خطاطی اور چینی رقص جیسے روایتی فنون پر مشتمل ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی ازبک ڈائریکٹر سعودت ناصرووا نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ ازبکستان اور پورے وسطی ایشیائی خطے میں چین سے متعلق علم کے فروغ میں متحرک قوت کا کردار ادا کر رہا ہے۔

طلبہ چینی زبان اور ثقافت کا گہرائی سے علم حاصل کرتے ہیں۔ کئی فارغ التحصیل طلبہ اساتذہ کا شکریہ ادا کرنے کے لئے واپس آتے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ دلچسپی اور سیکھنے کی تاثیر بڑھانے کے لئے ورچوئل رئیلیٹی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!