بیجنگ: چین میں بیجنگ کلچر فورم 2024 دارالحکومت بیجنگ میں 19 ستمبر سے شروع ہو گا۔
وراثت، تخلیقی صلاحیت، باہمی طور پر سیکھنے کے مستقل تھیم پر مبنی فورم کا اس سال کا موضوع ہے” مشترکہ ترقی کے لئے ثقافتی تبادلوں کا فروغ ”۔
تین روزہ فورم کے دوران ایک مرکزی فورم، چھ ذیلی فورمز اور 30 سے زائد پیشہ وارانہ سیمینارز اور متعلقہ ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
فورم میں اندرون و بیرون ملک سے 800 سے زائد شرکاء تہذیبوں اور مشترکہ ترقی، روحانی زندگی اور صنعتی ترقی، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت، اور نئی ثقافتی کاروباری شکلوں اور ٹیکنالوجی کے انضمام سمیت دیگرموضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
فورم کا اہتمام کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ، سی پی سی بیجنگ میونسپل کمیٹی اور بیجنگ میونسپل حکومت مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
