چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ چین ۔امریکہ تعاون دونوں ممالک کے لئے مفید جبکہ تصادم نقصان دہ ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون ایک دوسرے کے لئے مفید ہے اور چین جان بوجھ کر تجارتی منافع پر زور نہیں دیتا۔
چین کے ساتھ منصفانہ تجارتی تعلقات کے لئے امریکی مطالبات کے ردعمل میں ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کے روز کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات اور تناؤ کے باوجود دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے ساتھ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں،اس سے فریقین کو اس معاملے میں بات چیت اور مشاورت آگے بڑھانے کا موقع ملے گا ۔
چین پر عائد ٹیکس سے متعلق امریکی بیان پر ماؤ نے کہا کہ تجارتی جنگ یا ٹیکس عائد کرنے کی لڑائی میں کوئی بھی فریق فاتح نہیں ہوتا۔ کسی بھی قسم کی ایسی محاذآرائی نہ تو کسی بھی فریق کے مفاد ہے اور نہ ہی عالمی معیشت کے لئے مناسب ہے۔
