فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین سمیت یورپ کے کئی ملکوں سے تعلق رکھنے والے 33 سیاحتی میڈیا نمائندوں اور مواد تخلیق کاروں نے چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کے علاقے شی شوانگ باننا کے استوائی بارانی جنگلات کا تفصیلی دورہ حال ہی میں مکمل کیا ہے۔
اپنے غیر معمولی حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے مشہور شی شوانگ باننا میں انہوں نے یوننان کی منفرد ثقافت اور سیاحتی امکانات کو اجاگر کرنے کے لئے وافر مواد اکٹھا کیا۔ ان میڈیا نمائندوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار سیاحت کے فروغ میں چین کی کامیابیوں کا بھی براہِ راست مشاہدہ کیا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ماریا ناتال نونیز، ہسپانوی مواد تخلیق کار
"یہ پہلا موقع ہے کہ میں چین آئی ہوں۔ اس خوبصورت مقام پر آنے کا بھی یہ میرا پہلا تجربہ ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): لورا گارشیا مورے مولیخو، صحافی، لا رازون اخبار، ڈائریکٹر کوئرا میڈیا
"یہ باغ بڑا شاندار ہے۔ یہاں بے شمار انواع (پودوں کی مختلف اقسام) موجود ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ہانس ڈِڈو والٹر ولم رم، ایڈیٹر ان چیف، جرمن میگزین ‘مائی ٹریولز’
"جب ہم یہاں پہنچے تو مجھے واقعی اندازہ نہیں تھا کہ یہ پارک اتنا خوبصورت تجربہ ثابت ہوگا۔ آب و ہوا میں تبدیلی کے تناظر میں 10 سے 15 سال آگے دیکھتے ہوئے میں نے فطرت کے بارے میں مزید سیکھا اور جانا کہ یہ ہماری زندگی اور مستقبل کے لئے کس قدر اہم ہے۔”
شی شوانگ باننا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link