پیر, مارچ 24, 2025
پاکستانکمسن بچی کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل،دو ملزمان گرفتار

کمسن بچی کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل،دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد :  ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر کمسن بچی کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنیوالے دو ملزمان گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان طیب شہزاد اور ذیشان حیدر نے کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے وائرل کی تھیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے موبائل سے مذکورہ واٹس ایپ

اکاؤنٹ،بچی کا قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ متاثرہ بچی کو بلیک میل کررہے تھے۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!