اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینسنکیانگ میں مذہبی آزادی کی ضمانت،مذہبی امور کو قانون کے مطابق چلایا...

سنکیانگ میں مذہبی آزادی کی ضمانت،مذہبی امور کو قانون کے مطابق چلایا جاتا ہے، حقائق نامہ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کی تاشقورغان تاجک خود مختار کاؤنٹی میں شاہراہ قراقرم کے ایک حصے کا فضائی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں مذہبی عقائد کی آزادی سے متعلق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)  کی پالیسی کو عوام کے مذہبی عقائد کا احترام کرتے ہوئے مکمل، درست اور خلوص دل سے نافذ کیا گیا ہے۔

ریاستی کونسل کی جانب سے "نئے عہد میں سنکیانگ پر حکمرانی کے لئے سی پی سی کی رہنما ہدایات: عملی اقدامات اور کامیابیاں” کے عنوان سے جاری ہونے والی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ میں مذہبی امور کو قانون کے مطابق چلایا جاتا ہے، مذہبی گروہوں کو اپنی سرگرمیاں خود مختاری سے انجام دینے کی اجازت ہے اور مذاہب کی سوشلسٹ معاشرے سے ہم آہنگی کے لئے رہنمائی کی جاتی ہے۔

حقائق نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقائی حکومت بنیاد پرستی کی روک تھام اور مذہبی انتہا پسندی کے اثرات سے بچاؤ کے لئے مذہبی حلقوں کی حمایت کرتی ہے۔

سنکیانگ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں قدیم زمانے سے مختلف مذاہب کا بقائے باہمی موجود ہے۔ بدھ مت، تاؤ ازم، اسلام، کیتھولک ازم اور عیسائیت، سب اس خطے میں فروغ پا رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!