جمعرات, ستمبر 18, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو کا پالیسی خطاب، معاشی...

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو کا پالیسی خطاب، معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود ترجیحات

چین کے جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی قانون ساز کونسل میں اپنا چوتھا پالیسی خطاب کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اپنا چوتھا پالیسی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے 2 ستونوں پر مبنی ہے۔

جان لی نے کہا کہ یہ سال چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے اختتام اور 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کی تیاری کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی خطاب ہانگ کانگ کے لئے ایک روڈ میپ کا کام دے گا تاکہ وہ ایک متحرک معیشت کے لئے کوشاں رہے، ترقی کی راہ اپنائے،عوام کی زندگیوں میں بہتری لائے اور ہماری پیش رفت کو استحکام سے خوشحالی کی طرف تیز کرے۔ یہ خطاب تزویراتی منصوبہ بھی فراہم کرتا ہے تاکہ ہانگ کانگ قومی ترقیاتی حکمت عملیوں سے فعال طور پر ہم آہنگ ہو سکے اور ایک نئے منظرنامے کی تشکیل میں کامیابیاں حاصل کر سکے۔

لی نے زور دیا کہ ان کی حکومت کا حتمی مقصد عوام کی فلاح و بہبود میں بہتری لانا ہے۔ جان لی نے اعلان کیا کہ وہ شمالی شہر کی ترقی کو تیز کریں گے اور اس مقصد کے لئے ان کی سربراہی میں "شمالی شہر کی ترقی کی کمیٹی” قائم کی جائے گی۔

لی نے کہا کہ اس کے علاوہ "ایک ملک، دو نظام” کے تحت ہانگ کانگ کو یہ منفرد فائدہ حاصل ہے کہ وہ نہ صرف غیر ملکی کمپنیوں کو اپنی طرف راغب کر سکتا ہے بلکہ چینی مین لینڈ کی کمپنیوں کو عالمی سطح پر وسعت حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔

 جان لی نے کہا کہ ماضی میں ہماری بنیادی توجہ غیر ملکی کمپنیوں کو لانے پر تھی جس سے ہمیں نمایاں ترقی اور کامیابی ملی۔ تاہم ہانگ کانگ کے لئے آنے والے نئے مواقع اس بات میں ہیں کہ وہ چینی مین لینڈ کی کمپنیوں کو بیرون ملک توسیع میں مدد فراہم کرے۔

نظم و نسق کو مضبوط بنانے کے حوالے سے لی نے کہا کہ وہ محکموں کے سربراہان (ایچ او ڈیز) کے لئے جوابدہی کا ایک نظام قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی افادیت بڑھانے والی ٹیم بھی تشکیل دیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!