اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر خوف آتا ہے کہ مردوں کے لیے عورتوں اور بچوں کو ہراساں کرنا کتنا آسان ہے۔
کراچی میں دن دہاڑے بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے راہ چلتی باحجاب خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔خیال رہے کہ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سجل علی نے مذکورہ واقعے پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میرا اس قوم سے بھروسہ اور ملک پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے، یہ دیکھ کر مزید خوف آتا ہے کہ مردوں کے لیے عورتوں اور بچوں کو ہراساں کرنا کتنا عام ہو گیا ہے۔
