چین کے شمال مغربی علاقے میں جیو چھوان لانچ مرکز سے لانگ مارچ 2سی کیریئر راکٹ یوآن ژینگ-1 ایس (مہم-1 ایس) اپر سٹیج کے ساتھ سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے لئے آزمائشی سیٹلائٹ لے کر روانہ ہو رہا ہے۔(شِنہوا)
جیو چھوان(شِنہوا)چین نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے لئے ایک آزمائشی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔
سیٹلائٹ کو صبح 9 بج کر 6 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ-2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا جس کے ساتھ یوآن ژینگ-1ایس (مہم-1 ایس) اپر سٹیج بھی منسلک تھا۔ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اپنی طے شدہ مدار میں پہنچ گیا ہے۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 595 واں خلائی مشن تھا۔
