ہفتہ, ستمبر 13, 2025
تازہ ترینچین کےلانگ مارچ-10 کیریئر راکٹ کا دوسرا جامد فائر ٹیسٹ کامیابی سے...

چین کےلانگ مارچ-10 کیریئر راکٹ کا دوسرا جامد فائر ٹیسٹ کامیابی سے مکمل

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے وین چھانگ خلائی لانچ مرکز سے ترمیم شدہ لانگ مارچ-7 کیریئر راکٹ یاؤ گان-45 سیٹیلائٹ کو لے کر خلا میں روانہ ہو رہا ہے-(شِنہوا)

وین چھانگ،ہائی نان(شِنہوا)چین کے نیو جنریشن انسان بردار کیریئر راکٹ لانگ مارچ-10 نے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان کے وین چھانگ خلائی لانچ مرکز پر اپنا دوسرا جامد فائر ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرلیا۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق یہ پیش رفت لانگ مارچ-10 کیریئر راکٹوں  کےسلسلے کے ابتدائی نمونے کی تیاری میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

سہ پہر 3 بجے راکٹ کے پہلے مرحلے کے ٹیسٹ پراڈکٹ میں استعمال ہونے والے 7 انجنوں کو ایک ساتھ چلایا کیا گیا۔ اس طریقہ کار کے بعد متعدد آزمائشی مراحل مکمل کئے گئے جس میں مجموعی ٹیسٹ کا دورانیہ 320 سیکنڈ تھا۔

ایجنسی کے مطابق یہ ٹیسٹ خاص طور پر ان 7 انجنوں کی صلاحیت کو جانچنے کے لئے کیا گیا جو کم دھکیلنے والے حالات اور ثانوی آغاز کی صورت میں کام کرتے ہیں۔ مکمل ڈیٹا حاصل کیا گیا اور ٹیسٹ پوری طرح کامیاب رہا۔

سی ایم ایس اے کے مطابق اب تک دونوں طے شدہ جامد فائر ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں جنہوں نے راکٹ کے پہلے مرحلے کے انجن نظام کے ڈیزائن کی درستگی اور قابل اعتماد ہونے کی مکمل تصدیق کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راکٹ کی ریکوری اور دوبارہ استعمال کے عمل کی بھی کامیاب جانچ کی گئی ہے۔

لانگ مارچ-10 راکٹ سیریز کو خاص طور پر چین کے انسان بردار چاند مشن کے لئے تیار کیا جا رہا ہے جس میں 2 اقسام  لانگ مارچ-10 راکٹ اور لانگ مارچ-10اے راکٹ شامل ہیں۔

چین اب اپنے انسان بردار قمری ایکسپلوریشن پروگرام کے قمری لینڈنگ مرحلے میں داخل ہو چکا ہےجو 2030 سے قبل خلابازوں کے چاند پر اترنے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

ادارےنے مزید کہا کہ لانگ مارچ-10 کیریئر راکٹ سیریز کے فالو اپ ٹیسٹ اور تصدیقی کام بعد میں انجام دئیے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!