ہفتہ, ستمبر 13, 2025
تازہ ترینچین کا 2025 میں 3 کروڑ 23 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا...

چین کا 2025 میں 3 کروڑ 23 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا ہدف

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو کی شن ہائی بندرگاہ پر ایک جہاز پر نئی توانائی کی گاڑیاں موجود ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے گاڑیوں کے شعبے کی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے 2 سالہ ورک پلان جاری کیا ہے جس میں 2025 کے دوران تقریباً 3 کروڑ 23 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کو ہدف بنایا گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 3 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 8 حکومتی محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کئے گئے منصوبے میں نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز)  کی فروخت 2025 میں تقریباً ایک کروڑ 55 لاکھ یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہے۔

دوسرے اہداف میں گاڑیوں کی برآمدات میں مسلسل اضافہ اور 2025 میں کارسازی صنعت کی اضافی قدر میں 6 فیصد اضافہ شامل ہے۔ 2026 تک توقع ہے کہ یہ صنعت مضبوط ترقی کو برقرار رکھے گی اور کارکردگی، معیار اور پیمانے میں مزید بہتری آئے گی۔

منصوبے میں 4 کلیدی شعبوں میں 60 سے زائد اقدامات شامل ہیں جن میں گھریلو طلب کو بڑھانا، ترسیلی ذرائع کی مضبوطی، کاروباری ماحول کی بہتری اور عالمی تعاون اور وسعت کو گہرا کرنا شامل ہے۔

منصوبے میں طلب کے لحاظ سے این ای وی مارکیٹ کی توسیع کو تیز کرنے اور ذہین مربوط گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے اقدامات شامل ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 25 آزمائشی شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسیوں اور نقل و حمل جیسے شعبوں میں7 لاکھ سے زائد اضافی این ای ویز تعینات کی جائیں گی۔

صنعتی نظام کو بہتر بنانے اور عالمی تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے منصوبے میں لاگت کے سروے اور قیمتوں کی نگرانی، مصنوعات کی ہم آہنگی کی جانچ، بڑے کارسازوں کی بروقت ادائیگیوں اور منظم بیرون ملک توسیع پر زور دیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!