منگل, جنوری 14, 2025
انٹرنیشنلبھگوان کی مورتی توڑ کر مسلمانوں کو پھنسانے کی کوشش کرنیوالا پجاری...

بھگوان کی مورتی توڑ کر مسلمانوں کو پھنسانے کی کوشش کرنیوالا پجاری گرفتار

نئی دہلی :  بھارتی پولیس نے بھگوان کی مورتی توڑ کر مسلمان نوجوانوں کو پھنسانے کی کوشش کرنیوالا پجاری گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے سدھارتھ نگر میں ایک بچاری نے پہلے سے جاری تنازع کی رنجش پر بھگوان گنیش کی مورتی توڑ کر الزام دو مسلمان نوجوان پر عائد کر کے تھانے میںشکایت درج کرا دی اور واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی۔

معاملے کی مزید تفتیش کیلئے مقامی پولیس اور مقامی سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں پجاری کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا ،تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ جب مورتی توڑی گئی وہاں 8سے 10سال کی عمر کے تین چار بچے کھیل رہے تھے جنہوں نے گواہی دی کہ مورتی سادھو بابا نے توڑی۔پولیس کے مطابق پجاری نے تفتیش کے دوران اپنا جرم قبول کرلیا جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں