اسونسیون: پاکستان اور پیراگوے کے درمیان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو کے مقابلے جمعہ سے شروع ہوں گے۔
دو روزہ مقابلوں میں اعصام الحق اور عقیل خان ڈبلز مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ سنگلز میں مزمل مرتضی، حذیفہ عبدالرحمان اور میکائل علی بیگ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ گروپ ٹو کے اس ٹائی کی فاتح ٹیم گروپ ون میں رسائی حاصل کرے گی۔
اسونسیون کے کلے کورٹ پر پاکستانی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کرکے اپنی تیاریوں کو مکمل کیاہے۔ اس سے پہلے قومی ٹیم نے ایک ہفتے کا ترکی میں بھی کیمپ لگایا تھا۔
