جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین نے موسمیاتی نگرانی اور پیش گوئی کی صلاحیت کو بہتر بنالیا

چین نے موسمیاتی نگرانی اور پیش گوئی کی صلاحیت کو بہتر بنالیا

بیجنگ: چین نے موسمیاتی صورتحال کی نگرانی اور موسم کی پیش گوئی  کی اپنی صلاحیت کو موثر لحاظ سے بہتر بنایا ہے  اور ملک میں زمین سے ایک کلومیٹر کی بلندی پر موسمیاتی ریڈاروں کی کوریج کی شرح 43.6 فیصد ہوگئی ہے۔

چائنہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے  ہنگامی آفات میں کمی اور عوامی خدمات ڈویژن  کے ذیلی ادارے کے سربراہ وانگ یاوی  نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیلاب سے ممکنہ خطرے   والے علاقوں میں مشاہداتی مراکز ایک دوسرے سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ہیں۔

رپورٹ میں وانگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملک  میں  اس وقت موسمیاتی  ریڈار کی تعداد 546 ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  تین  نئے فلوٹنگ  اسٹیشنز اور 218 ڈرفٹنگ  پلیٹ فارم کا اضافہ کیا گیا ہے اور بیجنگ-تیانجن- ہیبے ریجن ،دریائے یانگتزی کے ڈیلٹا اورپرل دریا کے ڈیلٹا میں  ہوا کے دباو اور سمندری طوفانوں کے مشاہدہ کے لیے موسمی ریڈار،ریموٹ سینسنگ سسٹم اور بے ڈوساونڈنگ سسٹم سے مدد لی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات نے سیلابی ریلوں  کے خطرہ سے فوری آگاہ کرنے کی وارننگ آزمائشی بنیادوں پر دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے،جس میں تین گھنٹوں کے اندر ہر 10 منٹ میں  تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جاتا ہے  جو ملک کے 17 شہروں میں بارشوں اور پانی جمع ہونے کے خطرے سے آگاہ کرنے کا ایک پائلٹ میٹرولوجیکل رسک وارننگ سسٹم ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!