ٹوبہ ٹیک سنگھ: دریائے راوی میں سیلابی صورتِ حال کے باوجود لڑکے والے ریسکیو کی کشتیوں میں دلہن لیکر گھر پہنچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تباہ کن سیلابی صورتحال کے باعث باراتی سیلابی ریلے میں پھنس گئے تو ریسکیو کی کشتیاں مدد کے لیے آپہنچی۔
ریسکیو کی کشتیوں میں باراتی سوار ہوئے اور ڈھول کی تھاپ، بچوں کے قہقہوں اور شادی کے گانوں کی گونج کے ساتھ بارات بحفاظت دلہن کو لیکر دولہے کے گھر پہنچ گئی۔
