جمعہ, اگست 29, 2025
تازہ ترینچین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کی صوبہ جی لین تک...

چین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کی صوبہ جی لین تک توسیع

چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں واقع ایک دکان پر ٹیکس فری کا بورڈ آویزاں ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ چین یکم ستمبر سے جی لین صوبے میں روانگی پر ٹیکس ریفنڈ کی پالیسی نافذ کرے گا۔

اس پالیسی کے تحت غیرملکی سیاح ملک سے روانگی سے قبل مقررہ ٹیکس ریفنڈ سٹورز سے کی گئی اہل خریداریوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس حاصل کرسکتے ہیں۔ اہل علاقے متعلقہ سرکاری اداروں کے پاس اندراج کے بعد اس پالیسی کو اپنا سکتے ہیں۔

چین نے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی 2015 میں غیر ملکی مسافروں کے لئے نافذ کی تھی۔ تب سے ہر سال اس پالیسی کے تحت ریفنڈ کی مقدار میں اضافہ ہوتا رہا ہے اور اس پالیسی سے فائدہ اٹھانے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

اس سال اپریل میں چین نے اس پالیسی کو مزید موثر بنانے کے لئے کئی اقدامات متعارف کروائے، جن میں ریفنڈ کے لئے کم از کم خریداری کی حد میں کمی، اداکئے گئے ٹیکس کی رقم کی واپسی کی حد میں اضافہ، شراکت دار دکانوں کی تعداد میں توسیع اور شامل مصنوعات کی اقسام میں اضافہ شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!