جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرنیشنلیوکرین کا روس کے 30 ڈرون کومارگرانے کا دعوی

یوکرین کا روس کے 30 ڈرون کومارگرانے کا دعوی

کیف: روس نے یوکرین پر منگل کی رات 38 ڈرون فائر کیے،یوکرین کی فضائیہ نے ان میں سے 30ڈرون کو فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یوکرین کی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ شاہدقسم کے ان  ڈرون کوملک کے جنوبی، شمالی اور وسطی آٹھ علاقوں میں تباہ کیا گیا۔

فضائیہ نے مزید تفصیلات بتائے بغیر بتایا کہ روسی افواج نے یوکرین پر ویرونیز کے علاقے سے دو اسکندر-ایم / کے این -23بیلسٹک میزائل بھی فائر کئے۔

سومی کے علاقائی فوجی ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ   شمال مشرقی شہر سومی میں روسی حملوں سے گیس پائپ لائن اور ہسپتال سمیت بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!