سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر میں غزہ میں مظالم روکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت اسرائیل اور نیتن یاہو پر پابندیوں میں اضافہ کرے، معصوم بچوں کے قتل عام اور امدادی سامان کی رسائی تک اسرائیل سے تجارت بند کی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز سے ملاقات میں کیا۔ اس دوران کرکٹر نے غزہ کی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آسٹریلوی وزیراعظم سے علاقے میں اسرائیلی مظالم رکوانے کی اپیل کی۔
ملاقات میں عثمان خواجہ نے کھیلوں میں بڑھتے جوئے کی لت پر بھی کر بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں جوئے کا بڑھتا رجحان خطرناک ہے، 16 سال کے لڑکوں کیجوا کھیلنے کے اکانٹس ہیں، حکومت کو کھیلوں میں جوئے پر مکمل پابندی لگانی چاہیے۔
