اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی جدیدیت عالمی ترقی پر نیا نقطہ نظر پیش کرتی ہے،ماہرِجدیدیت

چین کی جدیدیت عالمی ترقی پر نیا نقطہ نظر پیش کرتی ہے،ماہرِجدیدیت

بیجنگ: چین کے ایک ماہرِ اختراعات نے  کہا ہے کہ چین کے جدیدت کے راستے نے عالمی ترقی پر نیا نقطہ نظر پیش کیاہے جو انسانیت کےمشترکہ مستقبل کیساتھ برادری کی تعمیر کیلئے بصیرت اور حل پیش کرتا ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی میں ماڈرنائزیشن ریسرچ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ین جون نے شِنہوا کیساتھ  ایک حالیہ انٹرویو میں  کہا کہ چین انسانیت کے جائز خدشات کو سمجھتا ہےاور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دیتا ہے  جوجدت کے لئے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جدید یت کی مہم انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے خاکے کو حقیقت میں تبدیل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی جدیدکاری سرمائے پر لوگوں کو ترجیح دیتی ہے، پولرائزیشن پر مشترکہ خوشحالی کو ترجیح دیتی ہے، جنگل کے قانون پربالاتر تعاون اور بقائے باہمی کو  ترجیح دیتی ہے اور بالادستی کے بجائے پرامن ترقی کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔

ین نے کہا کہ جدیدیت کے حصول کے پیچھے چینی دانش مندی تیزی سے بیرون  ممالک سے تفہیم، حمایت اورمثبت ردعمل حاصل کر رہی ہے۔

نائجیریا کے اسکالر اڈیتورو بانوو نے نائجیریا میں مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی کی تعمیر – سب کے لیے مفید اقدامات کی پالیسی کے عنوان سے اپنے حالیہ مضمون میں لکھا ہے کہ چین اور افریقہ کے تعلقات باہمی مفید تعاون کے خیال پر استوار ہیں، جس کا مقصد ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کرنا ہے جو تمام انسانیت کو فائدہ پہنچائے۔

ین نے کہا کہ بہت سے مبصرین کے لئے چینی جدیدیت معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں ہم آہنگی جیسے انسانیت کے سب سے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک جدید نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!