بدھ, اگست 27, 2025
پاکستانسندھ ہائیکورٹ، گورنر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست، ایڈووکیٹ جنرل سندھ،...

سندھ ہائیکورٹ، گورنر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ و اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیئے۔

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ نے گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے بارے درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کہ کیا عدالت گورنر کو عہدے سے ہٹا سکتی ہے؟۔ درخواست گزار احمد علی گبول ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ درخواست میں صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت صدر مملکت کو ہدایات جاری کرسکتی ہے۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ گورنر سندھ کو کیوں ہٹایا جانا چاہئے؟۔وکیل نے موقف اپنایا کہ گورنر کا عہدہ غیر جانبدار ہوتا ہے تاہم کامران ٹیسوری سیاسی جماعت کے لئے کام کررہے ہیں۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 8اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!