منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینچین کے دوبارہ اتحاد کا رجحان روکا نہیں جاسکتا، ترجمان وزارت خارجہ

چین کے دوبارہ اتحاد کا رجحان روکا نہیں جاسکتا، ترجمان وزارت خارجہ

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ لائی چھنگ تے کی زیرقیادت تائیوانی حکام کچھ بھی کہیں یا کوئی بھی اقدام کریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک ہی چین ہے۔  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کی قانونی بنیاد کو ختم نہیں کیا جاسکتا اور نہ چین کے دوبارہ اتحاد کے تاریخی رجحان کو روکنا ممکن ہے۔

ترجمان نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں لائی کے حالیہ بیان سے متعلق ردعمل میں کہی۔

لین نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا لازم جزو ہے۔ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 نے اقوام متحدہ میں تائیوان سمیت پورے چین کی نمائندگی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل کر دیا ہے۔ اس نے واضح کردیا ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان الگ ملک نہیں بلکہ چین کا حصہ ہے ۔

اس نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اقوام متحدہ میں چین کے لئے صرف ایک نشست ہے ، اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی نمائندہ ہے جبکہ اس میں "دو چین” یا "ایک چین ، ایک تائیوان” کی گنجائش نہیں۔

ترجمان لین نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ اور اس کے خصوصی ادارے ایک چین اصول کی پاسداری کرتے ہیں  اوراقوام متحدہ کی تمام سرکاری دستاویزات میں تائیوان کو چین کا صوبہ لکھا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ سیکریٹریٹ کے دفتر برائے قانونی امور کی سرکاری قانونی رائے بالکل  واضح ہے کہ "تائیوان” چین کا ایک صوبہ ہے جس کی کوئی علیحدہ حیثیت نہیں ہے اور تائپے حکام کو حکومت کا درجہ حاصل نہیں ہے۔

ترجمان لین نے لائی کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 ایک بار پھر ایک چین اصول کی وضاحت کرتی ہے۔ ایک چین اصول عالمی تعلقات اور عالمی برادری میں رائج اتفاق رائے پر مبنی عالمی سطح پر تسلیم شدہ اصول ہے تو پھر اس کی غلط تشریح کیسے کی جاسکتی ہے۔

ترجمان نے سوال کیا کہ تائیوان کا خطہ "خودمختار حیثیت” سے متعلق کیسے بات کرسکتا ہے جبکہ وہ چین کا حصہ ہے؟

ترجمان لین نے کہا کہ ایک چین اصول کبھی تبدیل نہیں ہوسکتا ،چین کے مکمل اتحاد کا رجحان رک نہیں سکتا اور "تائیوان کی آزادی” کے علیحدگی پسند ایجنڈے پراصرا علیحدگی پسندوں کو بند گلی تک لے جائے گا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں