منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینسندھ، ملیریا کیسز میں اضافہ، 8ماہ میں ایک لاکھ 16 ہزار...

سندھ، ملیریا کیسز میں اضافہ، 8ماہ میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار

کراچی: سندھ میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، 8ماہ میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے 25اگست تک سندھ بھر میں ملیریا کے ایک لاکھ 16ہزار 828کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے صرف کراچی سے ملیریا کے 1200 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ ضلع ملیر سے 432 کیسز سامنے آئے ۔حیدرآباد سے ملیریا کے 50ہزار 499 ،سکھر سے 9ہزار 263 اور لاڑکانہ سے ملیریا کے 33ہزار 333 کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق میرپورخاص ڈویژن سے ملیریا کے 8ہزار 943،شہید بینظیرآباد ڈویژن سے 13ہزار 590کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں سال حیدر آباد میں دماغی ملیریا کے بھی 3کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!