بدھ, فروری 19, 2025
تازہ تریناقتصادی وسماجی ترقی کے فروغ کے لئے اعلیٰ معیار کے آڈٹ پر...

اقتصادی وسماجی ترقی کے فروغ کے لئے اعلیٰ معیار کے آڈٹ پر مبنی نگرانی کی جائے،چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کی اعلیٰ معیار کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے حفاظتی اقدامات فراہم کرنے کی خاطر اعلیٰ معیار کے آڈٹ پر مبنی نگرانی پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے آڈٹ کے کام کے بارے میں ایک حالیہ ہدایت میں یہ تبصرہ کیا، جسے انہوں نے پارٹی اور ملک کے نگرانی کے نظام کا ایک اہم حصہ قرار دیا۔

چینی صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں آڈٹ حکام نے معیشت کی ترقی کو فروغ دینے، ملک کی اقتصادی سلامتی کے تحفظ، ممکنہ خطرات کو سامنے لانے اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ آڈٹ حکام کو اپنی بنیادی ذمہ داریوں اور بنیادی کام پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، اصلاحات اور جدیدیت کو گہرا کرنا چاہئے اور خود کو بہتر بنانا چاہئے۔ انہوں نے ایک مرکزی اور مربوط آڈٹ نگرانی کے نظام کی تعمیر پر بھی زور دیا جو جامع، مستند اور موثر ہو۔

شی جن پھنگ کی یہ اہم ہدایات سٹیٹ قونصلراور سٹیٹ قونصل کے سیکرٹری جنرل وو ژینگ لونگ نے جمعہ سے ہفتہ تک بیجنگ میں منعقد ہونے والی قومی آڈٹ ورک کانفرنس میں دیں۔

کانفرنس میں 80 آڈٹ اداروں اور 45 افراد کو ان کی بہترین کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!