ابوجا: نائیجیریا میں 22 سالہ نوجوان نے 24 گھنٹوں میں 150 ہوٹلوں میں کھانا کھا کر ریکارڈ قائم کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 22 سالہ فوڈ کنسلٹنٹ، مناچمسیو برائن نوانا نامی نوجوان نے 24 گھنٹوں کے دوران 150 سے زائد ہوٹلوں میں کھانا کھا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ریکارڈ بنانے کیلئے کچھ شرائط پر عمل کرنا تھا جیسا کہ ہر ریسٹورنٹ سے کم از کم ایک کھانے یا پینے کی چیز خریدنا اور کھانا لازمی تھا اور کم از کم 75 فیصد آرڈرز میں کھانے کی اشیاء شامل ہونی چاہئیں تھی، اس کے علاوہ ریکارڈ بنانے کیلئے ذاتی ریسٹورنٹ سے کھانا نہیں کھایا جا سکتا تھا، برائن نے ابوجا کی محدود عوامی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے یہ ریکارڈ 25 کلومیٹر سے زائد پیدل سفر کر کے قائم کیا۔
