منگل, جنوری 14, 2025
انٹرنیشنلخان یونس ،اسرائیلی حملوں میں 84فلسطینی شہید، 329زخمی

خان یونس ،اسرائیلی حملوں میں 84فلسطینی شہید، 329زخمی

غزہ:  خان یونس میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 84 فلسطینی شہید، 329 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقے خان یونس میں تیسری بار آپریشن شروع کر دیاہے ،رہائشی عمارتوں ،بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران84نہتے فلسطینی شہید جبکہ 329زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بمباری سے تباہ ہونیوالے ملبے کے نیچے 30سے زائد افراد دبے ہوئے ہیں، حملوں کے بعد شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 39ہزار 90 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 90 ہزار 147 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی افواج نے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ جبری بے دخلی کا حکم دے دیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں