منگل, اگست 26, 2025
پاکستانپاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے "چینی سال" کے موضوع پر سیمینار...

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے "چینی سال” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

چین کی شمالی بندرگاہی تیانجن بلدیہ میں ایس سی او کی تاریخ کے سب سے بڑے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں-(شِنہوا)

اسلام آباد(شِنہوا)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے "چینی سال” کے حوالے سے ایک سیمینار یہاں منعقد ہوا، جس میں شریک پاکستانی ماہرین نے مقررہ مدت کے لئے چین کی بطور چیئرمین کامیابیوں کو سراہا اور تنظیم کی مزید ترقی میں پاکستان کے موثر کردار کی امید ظاہر کی۔

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں "ایس سی او کا چینی سال 2025: شنگھائی جذبے کو برقرار رکھنا”  کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی قومی رابطہ کار برائے ایس سی او فرحت عائشہ نے کہا  کہ 2025 کو وہ سال یاد رکھا جائے گا جب چین کی بھرپور شرکت اور مضبوط کردار نے ایس سی او کو کثیرجہتی کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر مستحکم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایس سی او کی طویل مدتی ترقی اور اس ماہ کے آخر میں تیانجن میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات اسلام آباد کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت، برابری اور مشترکہ ترقی کے لئے بین الاقوامی تعاون کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر ایس سی او کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور یہ امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے لئے نہایت اہم ہے۔

پاکستان کے سابق اور پہلے قومی رابطہ کار برائے ایس سی او بابر امین نے بھی تیانجن سربراہی اجلاس سے امید ظاہر کی اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت تعاون کے فروغ میں چین کی کوششوں کو سراہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!