منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینچین ،پہلے سات ماہ کے دوران گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں...

چین ،پہلے سات ماہ کے دوران گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں مسلسل اضافہ

بیجنگ: چین میں  رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار  کے مطابق جنوری سے جولائی تک، گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں3.4 فیصد اضافے کے ساتھ  تقریباً1کروڑ61 لاکھ 80 ہزار یونٹس رہی  جبکہ 1کروڑ63 لاکھ  10  ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.4 فیصد زیادہ ہیں۔

جولائی  کے دوران چین کی آٹو مارکیٹ  کا روایتی آف سیزن  تھا جس کے دوران  گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.8 فیصد کمی کے ساتھ  تقریباً 22لاکھ 90 ہزار گاڑیاں تیار کی گئیں اور گزشتہ سال کی اسی مدت  کے مقابلے میں 5.2 فیصد کمی کے ساتھ  فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد22لاکھ 60 ہزار  سے زیادہ رہی۔

پہلے سات ماہ کے دوران  نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں ( این ای ویز) کی پیداوار اور فروخت دونوں میں تیز رفتار اضافہ جاری رہا۔

اس مدت کے دوران این ای ویز کی پیداوار اضافے سے 59 لاکھ10  ہزار یونٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ ہے جبکہ 31.1  فیصد اضافے سے 59 لاکھ30 ہزار این ای ویز فروخت ہوئیں۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں