حافظ آباد: حافظ آباد فاروق اعظم روڈ پر مضر صحت شوارما کھانے سے 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو حکام نے اطلاع ملتے ہی خواتین اور بچوں سمیت تمام متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے شوارما پوائنٹ کو بند کردیا ہے جبکہ غیر معیاری گوشت، آئل، مایونیز، فرائز اور سلاد تلف کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق شوارما پوائنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات تھے، اشیاء پر تاریخ اجرا اور تنسیخ بھی موجود نہیں تھی۔ حکام کے مطابق فوڈ پوائنٹ مالک کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
