چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے چھنگ یانگ میں شمالی غار مندر کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) موسم بہار میلہ یا نیا چینی سال روایتی طور پر خاندانوں کے ملنے اور دوستوں سے ملاقات کا وقت ہوتا ہے تاہم اس سال رین جون اور ان کے خاندان نے اسے ایک مختلف طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے چین کے شمال مغربی علاقوں کی سیا حت کا آغاز کیا جہاں وہ پہاڑوں میں قدیم بدھ مت کی غاروں کو تلاش کرتے رہے، مندروں کے راز دریافت کیے اور یہاں تک کہ انہوں نے گوبی صحرا کے دل میں 2ہزارسال پرانی زیر زمین قبر میں بھی قدم رکھا۔
رین نے کہا کہ ہم جنوبی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہماری بیٹی شمال مغربی ثقافت میں بہت دلچسپی رکھتی ہے، اس لیے ہم نے سوچا کہ ان طویل تعطیلات کے دوران اس علاقے کی سیا حت ایک اچھا خیال ہوگا۔
حالیہ برسوں میں روایتی چینی ثقافت میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور زیادہ خریداری کی طاقت کے باعث لوگوں کی ایک وسیع تعداد موسم بہار میلے کی تعطیلات میں ملک کے شاندار ثقافتی عجا ئبات کی تلاش کرنے کا انتخاب کر رہی ہے۔
چین کا سب سے اہم تہوار نیا چینی سال اس سال 29 جنوری کو شروع ہوا اور اس کی 8 دن کی عوامی تعطیلات 28 جنوری سے 4 فروری تک جاری رہیں گی۔
تعطیلات کے دوران 40 دنوں کے سفری رش میں چین ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی سالانہ نقل مکانی کا سامنا کر رہا ہے جہاں سیاحت اس سفری اضافے کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے۔
