منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینعمران خان میرے سب سے بہترین کپتان تھے، لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم...

عمران خان میرے سب سے بہترین کپتان تھے، لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم

لاہور: پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے عمران خان کو سب سے بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بلاشبہ میرے سب سے بہترین کپتان تھے، وہ قدرتی طور پر اتنے باصلاحیت نہیں تھے، عمران خان نے اپنی محنت اور عزم سے کامیابی حاصل کی۔

انگلش کرکٹرز مائیکل وان، سر الیسٹر کک، ڈیوڈ لائیڈ اور فل ٹفنل کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا عمران خان ٹیم کے کھلاڑیوں سے 100 فیصد کارکردگی چاہتے تھے اور سست روی برداشت نہیں کرتے تھے، اگر کوئی کھلاڑی میدان میں سست ہوتا تو وہ ڈانٹ دیتے تھے لیکن اگر آپ نے پوری محنت کی ہو اور نتیجہ اچھا نہ نکلے تو وہ اسے تسلیم کرتے تھے۔

وسیم اکرم نے کہا میں نے کرکٹ میں جو کچھ کیا، میدان میں اور میدان سے باہر، اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، وہ ہمیشہ ہمیں اعتماد دیتے، فرنٹ سے لیڈ کرتے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے قدرتی ٹیلنٹڈ بولر کہتے تھے، لیکن عمران خان کی کامیابی سخت محنت کی مرہونِ منت تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!