جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین کی "صحت اولین ترجیح حکمت عملی" کے ذریعے طبی اصلاحات میں...

چین کی "صحت اولین ترجیح حکمت عملی” کے ذریعے طبی اصلاحات میں مزید بہتری

بیجنگ: چین کی 20 فیصد سے زائد آبادی 60 برس سے زائد عمرکے افراد پر مشتمل ہے جس کے پیش نظر چین نے صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے "صحت اولین رجیح حکمت علمی ”  اپناکر بیماریوں کی روک تھام اور صحت عامہ کی دیکھ بھال کا انتظام کیا۔

اس حکمت عملی کا خاکہ حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں منظور کردہ ایک اہم اصلاحاتی قرارداد میں پیش کیا گیا تھا۔

صحت کی دیکھ بھال میں مستحکم پیشرفت کے ساتھ چین بنیادی طور پر بیماریوں کا علاج کرکے مجموعی صحت برقراررکھنے پر منتقل ہورہا ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈین گورڈن جی لیو نے بتایا کہ یہ منتقلی کئی ممالک میں طبی اصلاحات اور اسے میں بہتری کی عمومی خاصیت ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ عمر رسیدہ معاشرے میں طبی خدمات کی ضروریات کو اعلیٰ معیار کے صحت انتظام ، دائمی بیماری کے خاتمے اور طویل مدتی دیکھ بھال کی سمت بڑھایا جارہاہے۔

لیو نے کہا کہ چین کے صحت انتظام میں طبی خدمات کے لئے اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ ملک کو وسیع آبادی کی مجموعی صحت یقینی بنانے ، ملک میں بیماری کی نگرانی اور قبل ازوقت انتباہ، خطرے کی تشخیص، وبائی امراض کی تحقیقات، جانچ، معائنہ، ہنگامی ردعمل اور طبی علاج کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

حالیہ برسوں میں  چینی حکومت اور طبی اداروں نے ان شعبوں خاص کر دائمی امراض کا مقابلہ کرنے اور وبائی امراض کی روک تھام اور تدارک میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!