اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں دیوار چین پر ڈرون ڈیلیوری سروس کا آغاز

بیجنگ میں دیوار چین پر ڈرون ڈیلیوری سروس کا آغاز

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دیوار چین کے بادلنگ سیکشن پربغیر پائلٹ ہوائی گاڑی( یو اے وی) کے ذریعے پہلی بار اشیا کی ترسیل  شروع کردی گئی ہے، جس سے موسم گرما کے دوران یہاں آ نے والے سیاحوں کو منٹوں میں امدادی اشیا اور ہنگامی سامان کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔

بادلنگ دیوار عظیم  کی توسیعی لائن پر جنوب میں واقع  نویں واچ ٹاور کو ڈیلیوری پوائنٹ بنایاگیا ہے۔ 2023 کے آخر میں عوام کے لیے کھولا گیا دیوار عظیم  کا یہ علاقہ  بنیادی طور پر ہائیکنگ، ایڈونچر کراسنگ، گریٹ وال اسٹڈیز اور ٹریول فوٹوگرافی جیسی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ تاہم  علاقے میں تجارتی سہولیات کی کمی کی وجہ سے سیاحوں کے لیے پینے کے پانی اور دیگر اشیا کا حصول مشکل تھا۔

بادلنگ گریٹ وال سینک ایریا نے یو اے وی ڈیلیوری روٹ شروع کرنے کے لیے ڈیلیوری پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت کی۔ ڈیلیوری کے مقام سے  سیاح فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم پر آرڈر دینے کے لیے اپنے موبائل فون سے کیو آر کوڈ اسکین  کرسکیں گے جس کے بعد  پانچ منٹ کے اندر سامان ان تک پہنچ جائے گا جو اس سے قبل پیدل  پہنچنے میں 50 منٹ لگتے تھے۔

ڈیلیوری پلیٹ فارم کے مطابق، واپس آتے ہوئے ڈرون  کچرے کو اپنے ساتھ واپس بھی لاسکتا ہے اس سے دیوار عظیم کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کی مزدوری کے اخراجات میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

دیوار عظیم کے سب سے زیادہ مقبول حصوں میں سے ایک بادلنگ کے خوبصورت علاقے کو پہلی بار 1958 میں سیاحوں کے لیے کھولا گیا تھا، اور اس کے بعد سے یہاں اندرون اور بیرون ملک سے 20کروڑ سے  زیادہ سیاح آچکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!