بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینشنگھائی اور ایتھنز کے درمیان جڑواں شہروں کا معاہدہ

شنگھائی اور ایتھنز کے درمیان جڑواں شہروں کا معاہدہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے شنگھائی ڈزنی ریزورٹ میں میکی کے سر سے مشابہہ  لالٹینیں  دیکھی جا سکتی ہیں۔(شِنہوا)

ایتھنز (شِنہوا) شنگھائی اور ایتھنز نے جڑواں شہروں کے ایک معاہدے پر دستخط کرکے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے باضابطہ شراکت داری کا آغاز کردیا ہے۔

 ایتھنز میں ہونے والے اس معاہدے پر شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ اور ایتھنز کے میئر ہارس ڈوکس نے دستخط کئے ۔

ایتھنز سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق اس شراکت داری میں سیاحت، ثقافت، کھیل، کاروبار، اختراع، تعلیم اور ماحولیاتی اقدامات میں تعاون پر  توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ایتھنز سٹی ہال میں منعقدہ دستخط کی تقریب میں  ڈوکس نے کہا کہ ہم2 بڑے شہروں ایتھنز اور شنگھائی کو اپنی تاریخ اور اسٹریٹجک  اہمیت کے ساتھ باضابطہ طور پر جڑواں شہرقرار دینے پر  بہت خوش ہیں۔ یہ شراکت داری صرف سیاحت تک محدود نہیں ہےبلکہ یہ ہمارے لوگوں کو جوڑنے اور زیادہ پائیدار، لچکدار اختراعی شہروں کی تعمیر  کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے سے متعلق بھی ہے۔

ژینگ نے شراکت داری کی اہمیت  اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ایتھنز اور شنگھائی کے لئے ایک نیا راستہ کھول رہا ہے۔ تبادلے گہرے اور  تعاون میں اضافہ کرکے ہم دونوں کے عوام کے لئے زیادہ باہمی فائدے  اور خوشحالی کا حصول چاہتے ہیں۔

گزشتہ برس اپریل میں  ایتھنز اور شنگھائی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوئی تھیں ۔ یہ روٹ دونوں شہروں کے درمیان رابطے اور تعاون میں اضافہ کررہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!