منگل, اگست 26, 2025
انٹرٹینمنٹپردے کے پیچھے کام کرنیوالے محنتی لوگ ہماری انڈسٹری کی ریڑھ کی...

پردے کے پیچھے کام کرنیوالے محنتی لوگ ہماری انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، شجاع حیدر

کراچی: اداکار شجاع حیدر نے کہا ہے کہ ڈراما انڈسٹری کے پردے کے پیچھے کام کرنے والے محنتی لوگ ہماری انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، مگر اکثر انہیں بنیادی حفاظتی سامان بھی میسر نہیں ہوتا نہ دستانے، نہ جوتے اور نہ ہی کوئی تحفظ، ایسی صورتحال میں یہ صرف تکلیف کی بات نہیں، بلکہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے کیونکہ ایک چھوٹی سی غلطی یا غیر محفوظ کام کی جگہ کسی کی بھی جان لے سکتی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ڈراما انڈسٹری کے گمنام ہیروز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مسلسل بارش کے دوران وہ پروڈکشن ہاوسز کے ملازمین اور کریو ممبرز کے بارے میں سوچے بغیر نہیں رہ سکے۔

شجاع اسد کے مطابق ان میں سے بہت سے لوگ کام کرنے کے لیے شہر کے مضافات سے طویل فاصلے طے کرتے ہیں اور پھر بھی انہیں سب سے کم ترجیح دی جاتی ہے، یہ دل شکن ہے، کیونکہ جب ہم یعنی اداکاروں کو مراعات دی جاتی ہیں اور خیال رکھا جاتا ہے تو یہ ملازمین ہی ہیں جن کی وجہ سے کیمرے کے پیچھے کی چیزیں ممکن ہوتی ہیں۔

انہوں نے انڈسٹری سے اپیل کی کہ قدم آگے بڑھائیں صرف کیمرے کے سامنے گلیمر کے لیے نہیں، بلکہ ان لوگوں کی عزت، حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے جو یہ سب ممکن بناتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!