منگل, اگست 19, 2025
پاکستانچھٹا پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ، چینی وزیر خارجہ 21 اگست...

چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ، چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ چھٹے پاک چین وزرائے خارجہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن و وزیر خارجہ وانگ ژی 21اگست کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

بیان کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں کا تسلسل ہے۔دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ چھٹے پاک چین خارجہ وزرا کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم کی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے معاملات پر باہمی تعاون کی تصدیق کرنا، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانا اور خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!