جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ تریناسمبلیاں مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ (ن) پر نفرت پھیلانے کے...

اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ (ن) پر نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیا جائے، وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کو اپوزیشن لیڈر کی خواہش قرار دیکر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ (ن) پر نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، ایسا کوئی امکان نہیں، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے ،قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں،اللہ خیر کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!