اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے چارسائنس دانوں نے فیوچر سائنس پرائز2024 جیت لیا

چین کے چارسائنس دانوں نے فیوچر سائنس پرائز2024 جیت لیا

بیجنگ: چین کے چارسائنس دانوں نے  فیوچر سائنس پرائز2024 جیت لیا ہے، لائف سائنسز، فزیکل سائنسز، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کے شعبوں میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جمعہ کو بیجنگ میں کیا گیا۔

پیکنگ یونیورسٹی کے بویا چیئر کے  پروفیسر اور چھانگ پھنگ لیبارٹری کے سرکردہ سائنس دان ڈینگ ہونگ کوئی کو حیاتیاتی علوم میں فیوچر سائنس پرائزسے نوازاگیا،انہیں کیمیائی طریقوں کے ذریعے  صوماتی خلیات کوپلوری پوٹینٹ

سٹیم سیلز میں ری پروگرام کرنے کے کام پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

دالیان انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر ژانگ تاؤ اور تسنگھوا یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر لی یاڈونگ کوسنگل ایٹم کیٹالیسس کی تیاری اوراطلاق کرنے میں ان کی نمایاں خدمات  پر فزیکل سائنسز کے شعبے میں  مشترکہ طور پراس پرائز سے نوازاگیا ہے۔

زی جیانگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ اسٹڈی ان میتھمیٹکس کے پروفیسرسن بِن یونگ کوتھیوری آف لی گروپس  پیش کرنے میں نمایاں خدمات پر ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں یہ ایوارڈ دیاگیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!