آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی پہلی تیلگو مووی روبن ہڈ 28 مارچ ریلیز ہوگی ، کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اس فلم میںمختصر کردار ادا کیا ہے۔یاد رہے گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بھارتی سنیما میں آرہا ہوں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں روبن ہڈ فلم کا حصہ بننے پر کافی پرجوش ہوں اور اس میں کام کرکے بیحد لطف اندوز ہوا ۔ واضح رہے کہ فلم میں نیتھن اور سری لیلا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
