اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبھارتی خلائی ادارے نے زمینی مشاہدہ کے لئے سیٹلائٹ خلاء میں بھیج...

بھارتی خلائی ادارے نے زمینی مشاہدہ کے لئے سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا

نئی دہلی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نےسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی)- ڈی 3 کے ذریعے زمینی مشاہدہ سیٹلائٹ ای او ایس۔ صفر 8 کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا ہے۔

ایس ایس ایل وی-ڈی 3 نے بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں خلیج بنگال کے ساحل کے قریب واقع شری ہری کوٹہ سے جمعہ کی صبح 9 بجکر 17 منٹ (مقامی وقت) پر اڑان بھری۔

اسرو نے سوشل میڈیا پر جاری ایک مختصر پوسٹ میں بتایا ہے کہ ایس ایس ایل وی کی تیسری پرواز کامیاب رہی اور زمینی مشاہدہ سیٹلائٹ ای او ایس -صفر 8 کو کامیابی سے مدار میں منتقل کردیا گیا ہے، جس سے اسرو / ڈی او ایس کا ایس ایس ایل وی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔

ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ بھارتی صنعت اور نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ اب تجارتی مشنز کے لئے ایس ایس ایل وی تیار کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!