منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینپاکستان پلاسٹک آلودگی کے سنگین مسئلے سے دوچار ہے، شیری رحمن

پاکستان پلاسٹک آلودگی کے سنگین مسئلے سے دوچار ہے، شیری رحمن

اسلام آباد: چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان پلاسٹک آلودگی کے سنگین مسئلے سے دوچار ہے،پلاسٹک تھیلیوں کے ماحولیاتی اثرات ،بے دریغ استعمال پر نظرثانی کرنی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق عالمی پلاسٹک بیگ فری ڈے کے موقع پر جاری بیان میں رہنماءپیپلز پارٹی و چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا کہ پاکستان پلاسٹک کی آلودگی کے ایک سنگین مسئلے سے دوچار ہے،ہمیں پلاسٹک تھیلیوں کے ماحولیاتی اثرات اور اس کے بے دریغ استعمال پر نظرثانی کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 55 بلین پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال کی جاتی ہیں، خدشہ ہے کہ ہر سال پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال میں 15 فیصد مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں کوڑے کے ڈھیر، انسانی، آبی اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچاتی ہیں، اور انہیں گلنے میں سینکڑوں سال لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگ سے ماحولیات اور صحت کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں، ہمارے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو پلاسٹک کے فضلے کے انتظام میں اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگ کے استعمال کو روکنے کےلئے متعدد بار کوششیں کی گئی ہیں، متبادل کی کمی، عملدرآمد میں سستی اور عوامی عدم آگاہی کی وجہ سے پلاسٹک اشیاءکے استعمال کو نہیں روکا جاسکا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں