جمعہ, اگست 15, 2025
انٹرنیشنلمشترکہ مستقبل کی حامل کمبوڈیا۔چین برادری دونوں ممالک کے لئے روشن مستقبل...

مشترکہ مستقبل کی حامل کمبوڈیا۔چین برادری دونوں ممالک کے لئے روشن مستقبل تعمیر کرے گی،ماہرین

کمبوڈیا کے صوبے کنڈل میں چین کی مالی اعانت سے تعمیر ہونے والی سڑک کا منظر-(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈین ماہرین نے کہا ہے کہ نئے دور میں ہر آزمائش پر پورا اترنے والی مشترکہ مستقبل کی حامل کمبوڈیا۔چین برادری دونوں ممالک کے عوام کے  درمیان گہر ے روابط قائم  کرے گی اور دونوں ممالک کے لئے مزید ترقی اور مشترکہ خوشحالی لائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نئے دور میں ہر آزمائش پر پورا اترنے والی مشترکہ مستقبل کی حامل کمبوڈیا۔چین برادری کی مشترکہ تعمیر‘‘  کے موضوع پر لیکچر کے دوران کیا۔

نیشنل اولمپک کمیٹی آف کمبوڈیا (این او سی سی) کے سیکرٹری جنرل واتھ چمروئیون نے کہا کہ چین کمبوڈیا کا سب سے اہم ترقیاتی شراکت دار بن گیا ہے، چین بنیادی ڈھانچے میں بھاری سرمایہ کاری کرکے اور مختلف شعبوں میں تجارت اور تعاون کو فروغ دے کر کمبوڈیا کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں بھی چین کمبوڈین کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرکے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

کمبوڈین چائنیز ایولوشن ریسرچر ایسوسی ایشن کے صدر چھیا مونیرتھ نے کہا کہ نئے دور میں ہر آزمائش پر پورا اترنے والی مشترکہ مستقبل کی حامل کمبوڈیا۔ چین برادری کی تعمیر  دوطرفہ مفاد پر مبنی تصور ہے، جس کا دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ ہوگا اور خطے کے امن،سلامتی،استحکام،ترقی اور خوشحالی میں معاونت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان بہت اچھے تعلقات قائم ہیں جن کی بنیادیں دہائیوں پرانی تاریخ میں موجود ہیں جو اب باہمی تعاون کی جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں،ہماری دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہ مثالی تعلقات بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی منظر نامے کے باوجود ٹوٹنے والے نہیں ہیں جس کا سہرا ٹھوس بنیادوں پر قائم باہمی سیاسی اعتماد کو جاتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!