جمعہ, اگست 15, 2025
انٹرٹینمنٹکوپن ہیگن فیشن ویک، ماڈل کا اسٹیج پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف...

کوپن ہیگن فیشن ویک، ماڈل کا اسٹیج پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج

کوپن ہیگن: ماڈل اور موسیقار جورا نے کوپن ہیگن فیشن ویک میں معروف برانڈ کے شو کے دوران اسٹیج پر کیٹ واک کے دوران فلسطین کا پرچم بلند کر کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

جورا نے واک کے دوران اپنی جیب سے فلسطینی پرچم نکالا، جس پر نسل کشی کے خلاف ابھی اقدام کریں کا پیغام درج تھا۔ یہ احتجاج انڈسٹری کی اہم شخصیات اور شائقین کے سامنے ہوا، جس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرنا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہم آج یہ قبول کر لیں کہ اسرائیل پورے فلسطین کو بھوک سے ختم کر دے، تو ہم یہ بھی مان رہے ہیں کہ دنیا کے امیر ترین لوگ یہ طے کریں گے کہ اگلی نسل کشی کس اقلیت کی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بات یہ ہے کہ فلسطین کے بغیر ہمارا کوئی مستقبل نہیں، کیا آپ سمجھ نہیں رہے؟

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!