بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینچین، سنکیانگ کے کون لون پہاڑوں میں ڈرون کی مدد سے مصنوعی...

چین، سنکیانگ کے کون لون پہاڑوں میں ڈرون کی مدد سے مصنوعی برف بڑھانے کا تجربہ

چین کے شمال مغرب سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کی کاؤنٹی مویو میں واقع اوئے ناک ریزوٹ میں سیاح اسکی کررہا ہے۔ (شِنہوا)

ارمچی (شِنہوا) چین نے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے کون لون پہاڑوں میں برفباری میں اضافے سے متعلق تجربے میں پہلی بار ڈرونز کا استعمال کیا ہے۔

چائنہ سائنس ڈیلی کے مطابق سنکیانگ کے موسمیاتی تبدیلی مرکز کے ڈائریکٹر یان جیان چھانگ کا کہنا ہے کہ 3 ہزار 500 میٹر کی بلندی پر واقع علاقے میں یہ تجربہ کیا گیا جہاں آکسیجن کی کم مقدار کیٹالسٹ کے پھیلاؤ کے لئے ایک چیلنج ہے۔

یان نے کہا کہ اس مشکل پر قابو پانے کے لیے ڈرون کو انتہائی طویل عرصے تک پانی کی مقدار بڑھانے والے دھوئیں کے شعلوں سے لیس کرتے ہوئے 4 ہزار 200  میٹر کی بلندی پر دھوئیں کے شعلوں کو مکمل جلاکر کامیاب تجربہ کیا گیا جس سے کیٹالسٹ کا اخراج ہوا۔

یہ ڈرون انتہائی درست سینسرز اور آلات سے بھی لیس تھا جس نے درست جگہ ، حقیقی وقت میں نگرانی اور تجرباتی علاقے کی درست پیمائش کو ممکن بنایا ۔  تجربے کے دوران ان تمام فنکشنز کی بھی آزمائش کی گئی۔

مرکز 2024 کے آغاز سے اب تک بڑے اور درمیانی جسامت کے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے بادل اور بارش کے مشاہدے اور بارش و برفباری میں اضافے سے متعلق 23 تجربات کرچکا ہے ۔

 پرواز کا مجموعی دورانیہ 46 گھنٹے تھا جس میں سے ہر ایک کا آپریشن ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ ان ابتدائی تجربات سے حاصل شدہ قیمتی تجربے نے کون لون پہاڑوں میں پہلے کامیاب تجربے کی ٹھوس بنیاد فراہم کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!