کراچی: معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے غم کے باوجود کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس سے چار چاند لگا دیے۔
کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ اس کنسرٹ میں عاطف اسلم سمیت راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، خماریاں اور طفیل سنجرانی نے بھی پرفارم کیا۔
تاہم والد کے انتقال کے باوجود گلوکار عاطف اسلم نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے دم دار پرفارمنس پیش کی۔واضح رہے سندھ حکومت کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کو شکست اور پاکستان کے یومِ آزادی کا جشن منانے کے لیے معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے سلسلے میں کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مایاناز گلوکار عاطف اسلم کے والد سینئر بیوروکریٹ چوہدری اسلم 12 اگست کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے
