پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائے دونگ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں- (شِنہوا)
اسلام آباد(شِنہوا)جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کےلئے یہاں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائے دونگ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ آئیے ہم تاریخ سے سبق سیکھیں اور مل کر ایک ایسا مستقبل تعمیر کریں جہاں سب کےلئے امن، تعاون اور خوشحالی ہو۔
اس موقع پر چینی سفیر نے دوسری عالمی جنگ میں مشکل سے حاصل کی گئی کامیابیوں کے مشترکہ تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
