نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں یاتریوں کی گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکر انے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے شہر داسا میں یاتریوں کو لے جانے والی پک اپ کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 بچے اور 3 خواتین سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
حادثہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا ،یاتری اتر پردیش کے رہائشی تھے جو سالاسر بالاجی مندر سے دو پک اپ وینز میں واپس آ رہے تھے جس دوران ایک وین کو حادثہ پیش آ گیا۔
