جمعہ, اگست 15, 2025
پاکستانسندھ ہائیکورٹ، طلباء یونین انتخابات، ضابطہ اخلاق کی رپورٹ 5 ہفتوں میں...

سندھ ہائیکورٹ، طلباء یونین انتخابات، ضابطہ اخلاق کی رپورٹ 5 ہفتوں میں طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبا یونین بحالی بارے درخواست پر 5 ہفتوں میں طلباء یونین انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ طلب کرلی۔

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار تیمور احمد اور دیگر طلباء کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبا یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی، جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر لیگل نے جواب جمع کرایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد و ضوابط کی تیاری کا کام شروع کیا جا چکا ہے، جامعہ کراچی کی سنٹرل سٹوڈنٹ ایڈوائزری کونسل نے طلباء یونین کیلئے مجوزہ آئین تیار کر لیا ہے جو سیکرٹری جامعات کو بھی بھیجا گیا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد 5ہفتوں میں طلباء یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے بارے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!