منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینجمہوریہ کوریا اور جاپان میں اختتام ہفتہ پر شنگھائی کے دوروں کی...

جمہوریہ کوریا اور جاپان میں اختتام ہفتہ پر شنگھائی کے دوروں کی مقبولیت میں اضافہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں جمہوریہ کوریا(آر او کے) کے سیاح یو یوان گارڈن مال کی سیر کر رہے ہیں-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین کے شہر شنگھائی میں گہما گہمی سے بھرپور ریستورانوں کے چین ہائی ڈی لاؤ میں جمہوریہ کوریا کے سیاحوں کے گروپ حال ہی میں بڑے گوشت کے ٹکڑے برتنوں میں ڈبوتے ہوئے پرجوش انداز میں اپنے ویک اینڈ کے منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے پائے گئے۔

ہر ہفتے کے اختتام پر سیول اور ٹوکیو سے 100 سے زائد پروازیں شنگھائی روانہ ہوتی ہیں۔اس سے چینی شہر میں ویزا کے بغیر داخل ہونے والے سیاحوں کی بڑی تعداد اس کی خوراک،پرکشش مقامات اور ثقافت سے محظوظ ہونے کے لئے آتی ہے۔

نومبر 2024 میں ویزا فری داخلے کی پالیسی میں توسیع کے بعد جمہوریہ کوریا اور جاپان سمیت 38 ممالک کے عام پاسپورٹ کے حامل افراد کاروبار،تجارت،خاندانی دوروں،تبادلے یا ٹرانزٹ مقاصد کے لئے چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔یہ افراد اس وقت ویزا کی درخواست دئیے بغیر زیادہ سے زیادہ 30 دن کے لئے چین میں قیام کرسکتے ہیں۔

شنگھائی جنرل سٹیشن آف امیگریشن انسپکشن کے مطابق گزشتہ سال نومبر سے دسمبر کے اختتام تک آر او کے اور جاپان سے 3 لاکھ 63 ہزار سیاح شنگھائی کے 2 بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر آئے یا یہاں سے روانہ ہوئے۔یہ تعداد گزشتہ سال سے 20 فیصد زائد ہے۔

شنگھائی میں آمد کے صرف 5 گھنٹے بعد کورین سیاح لی وون-جن نے اپنے کریڈٹ کارڈ کو علی پے ایپ سے منسلک کر کے چین کی مشہور آن لائن سفری سہولت دیدی چھو شنگ کے ذریعے شہر کے مختلف مقامات پر جانا شروع کیا۔

وسعت کے مرکز اور گزرگاہ کے طور پر شنگھائی کے خدمات کے شعبے نے بین الاقوامی سیاحوں کو موزوں خدمات بھی فراہم کی ہیں۔آر او کے سے آنے والے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر شنگھائی میں کئی ہائی ڈی لاؤ ریستورانوں نے اپنے ویٹر عملے کے لئے بنیادی کورین فقرے سیکھنے کا انتظام کیا ہے۔

یہ آزاد ویزا پالیسی چین میں طویل مدتی رہائشیوں کے لئے بھی سازگار ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں